سویابین کی کاشت

قصور، سویابین کی کاشت اگست کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت رواں ماہ جولائی کے

آخری ہفتہ میں شروع کرکے اگست کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل سویابین

اور اجمیری سویابین وغیرہ کاشت کرکے 20سے 25من فی ایکڑ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے مذکورہ سفارش کردہ اقسام کے بارے میں’ بتایا کہ فیصل سویابین

نامی قسم پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں کاشت کی جاسکتی ہے جن کی تھوڑی سے احتیاطی تدابیر اختیار

کرکے 25من فی ایکڑ تک پیداوارلی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قسم پنجاب کے زیادہ بارش ولے پوٹھوہار

کے علاقوں میں بھی باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اجمیری سویابین نامی قسم پنجاب کے

بارانی علاقوں راولپنڈی‘ جہلم‘چکوال‘ سیالکوٹ وغیرہ میں انتہائی کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے .

جس کی فی ایکڑ پیداوار20من تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں