قائد اعظم یونیورسٹی

قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹلز کو خالی کروا لیا گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی ہاسٹلز کو خالی کروا لیا گیا۔ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت سے ہاسٹلز کو خالی کروایا۔یونیورسٹی انتظامیہ اور والدین نے بروقت کارروائی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی،تعلیمی معاملات میں کسی قسم کا کوئی خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی فضاء کوتحقیقی اور تخلیقی امور کے لئے سازگار بنایا جائے گا،پرتشدد واقعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا انسداد انتہا پسندی یونٹ دیگر تعلیمی اداروں سے رابطے میں ہے اور دورے کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیشل پولیس فورس تعلیمی اداروں میں تعینات کی جائے گی تاکہ محفوظ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں