رابی پیرزادہ

قائد اعظم نے پاکستان کو ہمیشہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ‘ رابی پیرزادہ

لاہور( عکس آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور انہوںنے قرآن کریم کو ہی پاکستان کا دستوقراردیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہوگااورحکمرانوں کو بھی ان کی طرح زندگی اپنانے کی ضرورت ہے ۔صرف باتوں سے ریاست مدینہ نہیں بن سکتی ہے بلکہ سب سے پہلے حکمرانوں کو اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں