مرتضیٰ سولنگی

قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحکا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، آئین کے آرٹیکل 25 میں اسی تصور کی عکاسی ہوتی ہے۔

ایک انٹرویو میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”یوٹیوب” پر قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کی تقریر عمران اسلم مرحوم کی آواز میں موجود ہے، عمران اسلم کو مختلف آوازوں میں بات کرنے کی قدرت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اْس وقت کراچی میں ریڈیو اسٹیشن نہیں تھا جبکہ لاہور اور پشاور کے ریڈیو اسٹیشنز کے پاس ریکارڈنگ کی سہولت میسر نہیں تھی، اس لئے یہ تقریر آل انڈیا ریڈیو کی ٹیم نے ریکارڈ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحکا پاکستان کی ریاست کا تصور بہت واضح تھا، اسی تصور کی پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25 میں عکاسی ہوتی ہے کہ تمام پاکستانی شہری قانون کی نظر میں نہ صرف برابر ہیں بلکہ انہیں برابر قانونی تحفظ دینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں