سینیٹر شیری رحمن

فیک نیوز کے نام پر تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پیپلزپارٹی نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے نام پر تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

جمعہ کو پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون فیک نیوز کی آڑ میں ایک ہتھیار ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں، قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بنا تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ قانون غلط خبروں کی روک تھام کے لئے ہوتا تو پارلیمان میں بل پیش کیا جاتا، آزادی اظہار پر قدغنیں لگانا کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں