فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دے دیا

کراچی(عکس آن لائن) سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت جو گری ہے اس کا کریڈٹ سپہ سالار کو جاتا ہے، آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔فیصل واوڈانے کہاکہ آرمی چیف نے اپنے وژن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کوڈائریکشن دی، ڈی جی آئی ایس آئی کی کمانڈمیں عملدرآمدکامنصوبہ پلان کیاگیا اور بہترین اندازمیں ڈی جی سی نے اس پرعملدرآمدکرایا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے اقدامات سے 48 گھنٹے میں ڈالر کی قیمت 20،25 روپے نیچے آگئی ہے، ڈالر 20 سے 25 روپے نیچے آنے سے پاکستان کواربوں کا فائدہ ہوا ہے۔آٹے اور چینی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کی اسمگلنگ کیخلاف ایف سی نے بھرپور کارروائی کی.

سندھ میں اسمگلنگ کیخلاف ڈی جی رینجرز نے کریک ڈائون کیا، سیاسی مداخلت نہیں اسی لیے بہترین کریک ڈائون کیے گئے اور جہاں سیاسی مداخلت ہوگی وہاں کریک ڈائون کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا جنازہ لے کر چلیں گے تو وہاں تباہی ہی ہے.

نگراں وفاقی حکومت میں 80 فیصد لوگ صاف دامن والے ہیں، ایسے صاف دامن لوگوں کے گھروں میں رشتے مانگے جاتے ہیں۔فرح خان سے متعلق انھوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دور میں ہی فرح خان کو4پاسپورٹ دیئے گئے، فرح خان کو4پاسپورٹ پرایف آئی اے کی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں