فیصل قریشی

فیصل قریشی کو شوبز کی دنیا میں 30سال مکمل ہو گئے

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار فیصل قریشی کو شوبز کی دنیا میں 30سال مکمل ہو گئے ۔ اداکار فیصل قریشی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیلی وژن سے کیا اور بعد ازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

فیصل قریشی کام کی بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے مستقل بنیاوں پر کراچی منتقل ہو گئے تھے اور کراچی میں ہی انہیں حقیقی معنوں میں پہچان ملی ۔فیصل قریشی نے ٹی وی شو کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔ فیصل قریشی نے ٹی وی ڈرامہ ”بوٹا ٹوبہ ٹیک سنگھ ”سے بے حدمقبولیت حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں