آٹے

فیصل آباد کے 80 ٹرکنگ مراکز پر 10 کلو آٹے کے 85 ہزار 216 تھیلے فراہم کر دیئے گئے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک

مکوآنہ ( عکس آن لائن ) فیصل آبادڈویڑن بھر کے80 ٹرکنگ مراکز پرگزشتہ روز10 کلو وزنی آٹے کے 85 ہزار 216 تھیلے فراہم کر دیئے گئے ہیں جہاں پرآٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور کسی بھی جگہ آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آباد ریجن عمر حیات نے ڈویڑن بھر میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ10 کلو آٹے کے33 ہزار 26 تھیلے فیصل آباد سٹی کے 20 ٹرکنگ مراکز پر،7 ہزار 77 تھیلے صدر کے 8 مراکز پر،3 ہزار 153 تھیلے تحصیل جھمرہ کے ایک مرکز پر،3 ہزار 185تھیلے سمندری کے ایک مرکز پر،8 ہزار 863 تھیلے تحصیل جڑانولہ کے 8 مراکز پر اور 4ہزار 924 تھیلے تحصیل تاندلیانوالہ کے 2 ٹرکنگ مراکز پر فراہم کئے جا چکے ہیں۔عمر حیات نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تحصیلوں کے 16 ٹرکنگ مراکز پر 10 کلو آٹے کے کل 12 ہزار 828 تھیلے، ضلع جھنگ کے 15 مراکز پر 5 ہزار 900 تھیلے جبکہ ضلع چنیوٹ کے 9 ٹرکنگ مراکز پر 6 ہزار300 تھیلے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فراہم کردہ کل 85 ہزار 285 تھیلوں میں سے آج تک 64 ہزار 39 تھیلے ان ٹرکنگ مراکز سے فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 21 ہزار 177تھیلے تاحال موجود ہیں جن کی فروخت جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ محکمہ ضرورت وکوٹہ کے مطابق مسلسل آٹے کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اورگندم یا آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں