پھلوں

فیصل آباد میں رمضان کی آمد کیساتھ پھلوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئیں

مکوآنہ (عکس آن لائن )فیصل آباد میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

فیصل آ باد میں رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی، شہر میں کسی بھی جگہ چلے جائیں خریدار پھلوں کی مہنگائی کاشکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مارکیٹ میں کچھ دن قبل تک 100 روپے درجن والا کیلا200 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سیب 300،خربوزہ اور تربوز 200 روپیکلو میں فروخت ہورہا ہے۔

دکانداروں نے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو نظرانداز کردیا، امرود 150سے 200 روپے کلو روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ کینو300 سے 400 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں