ڈکیتی

فیصل آباد ،شہر اورگردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (عکس آن لائن)شہر اورگردونواح میں ڈکیتی، چوری و راہزنی کیوارداتوں کا سلسلہ جاری ۔90زائد سے وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سر راہ نہتے لوگوں سے بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ چوروں کے گروہوں نے درجنوں گاڑیوں، مویشی و قیمتی اشیاء بھی چرا لیں۔ پولیس نے 6 وارداتیں بوگس قرار دے دیں۔ آن لائن کے مطابق علامہ اقبال کالونی میں بلال سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ نشاط آباد کے علاقہ میں واقع سلطان پٹرولیم پر مسلح افراد زاہد کے ساتھیوں سے نقدی، ایک عدد گن 12بور اور لائسنسی پسٹل چھین کر لے گئے۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے (باقی صفحہ 2نمبر )علاقہ میں سرفراز حسین کو پولیس وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے کار سمیت اغواء کرکے اسکے گھر سے 1 لاکھ 65 ہزار کی نقدی، کار چھین لی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ میں ڈاکوؤں نے منور سعید کے گھرسے ایک لاکھ کی نقدی، موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ لیا۔ امام بارگاہ چوک میں عمران، سلطان باہو پمپ نشاط آباد سے سلیم، صوفی برکت علی انڈر پاس پر عمیر، کینال روڈ سے عبدالرزاق، سٹی تاندلیانوالہ میں نعیم، 77 گ ب میں اکرم، کھرڑیانوالہ میں عابد، 228 گ ب میں فاروق احمد، حمید چوک میں نادر، حمید چوک سے قادر، کھرڑیانوالہ میں حمید چوک میں قادر، کھرڑیانوالہ میں رضوان، 75 ج ب میں آصف، آفیسر کالونی میں اسفند یار، فیکٹری ایریا سے عدیل، گلستان کالونی میں اویس، رحیم ویلی سے رضا، ملت ٹاؤن میں حبیب، آزاد چوک میں انس، سیم نہر کے قریب علی، 6 ج ب میں فیصل، حاجی آباد میں دکاندار کو غلام مصطفی کو مسلح گروہوں نے لوٹ لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ پل وینگے پر عابد سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا۔

غلام محمد آباد کے علاقہ گلستان پارک میں عامر کے گھر سے 3 ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔ اوڈاں والی بسی سمندری میں عامر، صدر تاندلیانوالہ میں پھاٹک اٹک پمپ کے قریب طیب، 252 ر۔ب میں اصغر، ملاں پور روڈ پر آصف کے مویشی نامعلوم چور لے اڑے۔ غلام آباد محلہ صادق آباد میں شہباز، تھانہ صدر سے ملحقہ دیوار کیساتھ شہزاد کی دکان کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ 117 ج ب میں عمران ، 439گ ب میں عتیق، علی ہاؤسنگ میں عارف، 7 ج ب میں نعیم عبداللہ کالونی میں عثمان کے گھروں کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا۔ 66 ج ب میں وقاص، سٹی جڑانوالہ میں نجف، جڑانوالہ کچہری میں بلال، سٹی تاندلیانوالہ میں رمضان، سدھوپورہ میں ارسلان، خیام پارکنگ میں زین، گوبند پورہ میں ریاض، کلیم شہید کالونی میں ناصر، برکت پورہ سے شاہ زیب، غلام آباد سبزی منڈی سے اشرف، جھنگ بازار فوجی چوک میں وسیم، ریل بازار میں ابوبکر، صدر بازار غلام آباد میں وحید کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے گئے۔ 228 ر۔ب میں اشرف، 214 ر۔ب سے مظہر اقبال، عمر عادل، نعمان ارشد، 215ر۔ب میں محمد علی عباس، جھال چوک میں مراد علی، بابر چوک میں عمران، مدنی پارک میں نعیم قمر، گول ڈی ٹائپ میں طلحہ، فیصل سٹریٹ سے آصف بشیر، 202ر۔ب میں نصیر حسین، 197ر۔ب میں افتخار، 142 ر۔ب میں عمر حیات، تاج کالونی میں عثمان، حاجی آباد میں نعمان، ملت چوک میں سرفراز حسین، سرگودھا روڈ کے علاقہ میں اسحاق، ابوذر کالونی میں نجف سردار، کچہری چوک میں نوید الیاس بھی بھاری مال و زر سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں