باغبانوں

فیصل آباد، شدید گرمی کے باعث باغبانوں کو پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال اور بوقت ضرورت شام کو آبپاشی کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے شدید گرمی کے باعث باغبانوں کو پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال یقینی بنانے اور بوقت ضرورت شام کو آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے کہاکہ پنجاب کے اکثر میدانی اور جنوبی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40سے45ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے جو پھلوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پھلدار پودے زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس سے زائد گرمی سے پھل جھلس جاتاہے، اس کے چھلکے پھٹ جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ باغبان نرسری سے نئے پودے لاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پیوند کی اونچائی 12 سے 15 انچ سے زائد نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ نئے لگائے گئے آم، کھجور، لیچی کے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اس لیے ان پودوں پر سائے کا مناسب بندوبست بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں