چوری وراہزنی

فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (عکس آن لائن)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی ،پولیس ناکہ بھی ناکام ہوگئے، جبکہ مزید 70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ لوگوں سے اسلحہ کے زور پر بھاری مالیت کی نقدی،درجنوں قیمتی موبائل فونز وقیمتی اشیاء چھین لیں،چوروں کے گروہوں نے بھی ات مچائے رکھی،درجنوں گاڑیاں،مویشی وقیمتی سامان بھی چرا لیاگیا آن لائن کے مطابق تھانہ تاندلیانوالہ میں تعینات کانسٹیبل محمد عباس ولد ولی محمد اپنے گھر سے تھانہ تاندلیانوالہ آرہا تھا کہ پنڈی فتح موسیٰ میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں آرہا تھا کہ پنڈی فتح موسیٰ میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے 15 سو روپے اور موٹر سائیکل اپلائیڈ فار یونائیٹڈ ماڈل 2011ء چھین لی۔ تھانہ باہلک پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

آج صبح سویرے تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی میں رسول احمد کا لوڈ رکشہ ایف ڈی کیو 1186نامعلوم چور لے گئے حسن پورہ میں حمزہ کا لوڈ رکشہ ایف ڈی کے نمبری 7634بھی چور لے کر رفوچکر ہوگئے کھرڑیانوالہ میں سکول سے نامعلوم چور کمپیوٹر وفوٹو اسٹیٹ مشین چور لے گئے،ر فیکٹری ایریا کے علاقہ میں احسان علی سے مسلح گروہوں نے نقدی،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا،مکوآنہ میں شوکت علی کے گھر سے بھی مسلح افراد نقدی وگھریلو سامان لے گئے،جمیل آباد میں ارشد،الائیڈ ہسپتال پارکنگ سے یٰسین،نواں لاہور میں ابوبکر، خواجہ ٹریول سے توقیر،ٹھیکریوالہ میں شہزاد،بوڑے والا میں عمران،محمدی پارک سے احمد،اویس نگر میں احسان الحق،235ر۔ب میں آصف،جمیل ٹاؤن میں غلام مصطفیٰ،نیو سول لائن سے شاہد،کچہری بازار میں عظیم ،کچہری بازار سے رؤف، پریس مارکیٹ گلی نمبر7سے جلیل،کچہری بازار میں ضیاء کی گاڑیاں نامعلوم چور لے گئے،حاجی کیمپ کے قریب آصف ،رحمان آباد میں مجیب،240موڑ جڑانوالہ میں خلیل،صدر تاندلیانوالہ میں رمضان،تیمور کالونی میں ادریس،بکرمنڈی میں عرفان،کباڑ مارکیٹ میں گلزار کے گھروں ودکانوں کا چوروں نے بھی صفایا کردیا ،

مدینہ ٹاؤن میں خالد محمود کے گھر سے مسلح ڈاکوؤں نے 4لاکھ کی نقدی و20تولے زیورات چھین لئے،کریٹ بیکری کے قریب علی رضا کی موٹرسائیکل چور لے گئیچک جھمرہ کے علاقہ میں حسن پورہ سے سلامت سے مسلح ڈاکوؤں نے نقدی،موبائل فون وزیورات چھین لئے لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ شمس آباد گلی نمبر1میں اعجاز کی موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی او 4225ماڈل 2017ء چھین لی گئی، 641گ ب مین عمر کے گھر سے چور بھینس لے اڑے،452گ ب میں عامر کی حویلی سے لاکھوں مالیت کے 15مویشی چور لے گئے،24ج ب میں غلام مصطفیٰ اور اسلام پورہ تاندلیانوالہ میں حسن کے بھی قیمتی جانور چور لے کر فرار ہوگئے

فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ریلوے گودام سے 3لاکھ کی نقدی چرا لی گئی سوئی گیس آفس سرگودھا روڈ پر عامر،عبدالرشید غازی چوک میں ناصر،بھائی والا میں اشفاق،الٰہی آباد میں اسد،شوکت علی،صداقت ملز کے قریب آصف،457گ ب شمسیر،453گ ب میں علی،ڈائیو روڈ پر بلال،محمود ٹاؤن میں ندیم،79گ ب سے محسن،سمن آباد میں امجد،چناب گارڈن،رحمان ٹی لنڈیانوالہ میں بابر ،ساندل کالج کے قریب عمران،صداقت مل کے قریب انس،79گ ب میں حبیب،421گ ب میں ہارون،کھرڑیانوالہ میں حسنین،جلال پور میں شبیر احمد،ملت ٹاؤن میں اسلم،ملاں پور چوک میں شہباز،نثار کالونی میں شہزاد،تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں وقاص اور رحمت آباد میں وسیم لٹ گئے،232ر۔ب میں فارق احمد کا موبائل چھین لیاگیا،خواجہ ٹریولز کے قریب تیمور خاں کی کار مالیت پانچ لاکھ نمبری ایل ای بی 6173چور لے اڑے،تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں عمران سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں