حسان خاور

فوری طور پر قابض سازشیوں سے ملک آزاد نہ کروایا تو مزید نقصان پہنچے گا، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ فوری طور پر قابض سازشیوں سے ملک آزاد نہ کروایا تو مزید نقصان پہنچے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور نے کہا کہ ایک جانب ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے میں نہیں آرہی تو دوسری جانب امپورٹڈ حکومت قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور نے کہا کہ انہیں عوام کا درد نہیں بلکہ اقتدار چھن جانے کا افسوس ہے۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر ان قابض سازشیوں سے ملک آزاد نہ کروایا تو مزید نقصان پہنچے گا اس لیے جلد از جلد انتخابات ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں