صحافیوں سے تلخ کلامی

فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے تلخ کلامی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی جانب سے الزام تراشی پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر رولنگ سے متعلق سماعت کے لئے اسد عمر، فواد چوہدری اور علی محمد خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما سپریم کورٹ پہنچے۔

اسد عمر اور فواد چوہدری نے میڈیا سے بات شروع کی، اسد عمر سے ایک سوال پر فواد چوہدری بولنے لگے تو صحافی نے اپنا سوال دہرایا۔ فواد چوہدری نے سوال پوچھنے والے صحافی پر مختلف الزام لگائے۔ اسد عمر اور علی محمد خان نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔

صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ فواد چوہدری کو پہلے اپنے الزامات پر معافی مانگیں، فواد چوہدری کے بجائے اسد عمر نے صحافیوں سے معافی مانگی لیکن فواد چوہدری معافی مانگے بغیر چلے گئے۔ فواد چوہدری کے بائیکاٹ کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما فیصل جاوید بھی میڈیا سے بات کرنے کے لیے آئے تو صحافیوں نے معمول کے مطابق ان کی پریس کانفرنس کی کوریج کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں