فواد چوہدری

فواد چوہدری کی جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بننے پر مبارک باد

اسلام آباد(عکس آن لائن )وفاقی وزیر بر ائے اطلاعات فواد چوہدری نے جسٹس عائشہ ملک کوسپریم کورٹ کا جج بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی بطور خاتون جج تعیناتی ایک طاقتور پاکستان کی تصویر ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جسٹس عائشہ ملک ہمارے عدالتی درجہ بندی کا اثاثہ ثابت ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں