سید حسن مرتضی

فواد چوہدری کا مستقبل جماعت اسلامی ہوگی، حسن مرتضی

لاہور(عکس آن لائن)پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ حزب اختلاف قائدین کی ملاقات سے فواد چوہدری کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کا مستقبل جماعت اسلامی ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو چائنا چندہ مشن میں پسپائی ملی،پاکستان بھر سے جیالے اسلام آباد پہنچ کر نیازی سرکار کا دھڑن تختہ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عنقریب فواد چوہدری کی تمام غلط فہمیاں دور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں