پب جی گیم

فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کردی

جہلم(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

پب جی گیم پر پابندی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں، ایسےرویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ،ہم ایسے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں