فواد چوہدری

فواد چوہدری عید کے دن فلسطینی سفارتخانے پہنچ گئے، سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری عید کے دن فلسطینی سفارتخانے گئے اور پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی،وفاقی وزیر نے فلسطینی سفیر کو وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کی عوام کیلئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس عید کے موقع پر پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پرسراپا مضطرب اور احتجاج ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہے گی،

وزیراعظم عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس مسئلے پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں،فواد چوہدری نے فلسطینی سفیر کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے۔

فلسطینی سفیراحمد ربائی نے پاکستان کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکرکیا اور کہا کہ پاکستان کے اظہاریکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتے ہیں۔فلسطینی سفیراحمد ربائی نے فواد چوہدری کو اسرائیلی ظلم و بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک73 فلسطینی بشمول خواتین وبچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، 1500فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور1000گھر تباہ ہوچکے ہیں،فلسطین کے سفیر نے فواد چوہدری کو قرآن مجید کا نسخہ بھی ہدیہ کیا،فواد چوہدری نے سفارتخانہ کی یاداشت پراپنے دورہ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جذبات وخیالات کو قلمبند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں