فواد خان

فواد خان کی طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی،مداح خوش

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی اسٹار فواد خان کی کافی عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔فواد خان کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جوکہ سوشل میڈیا سے کافی دور نظر آتے ہیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر بہت عرصے بعد اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہیں اس تصویر میں کالے رنگ کے پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

فواد خان کی اس انسٹا گرام پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔ایک مداح نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’چاند زمین پر آیا ہے اسے ہاتھ اْٹھا کر بسم اللہ’۔ایک اور مداح نے لکھاکہ’آپ آئے تو بہار آئی’۔جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ’او ایم جی، آپ نے اتنے عرصے بعد پوسٹ کی، میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں