عاطف اسلم

فن کی دنیا میں مقام رکھنے والوں نے مجھ سے کہا آپ کی آواز میں ایسا کچھ ہے جو دوسروں سے منفرد ہے ‘ عاطف اسلم

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ میں نے ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی بجائے بھرپور اعتماد کے ساتھ محنت کی ہے اور مجھے اس کا پھل بھی ملا ہے ، مجھے فن کی دنیا میں مقام رکھنے والوں نے کہا کہ آپ کی آواز میں ایسا کچھ ہے جو دوسروں سے منفرد ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ مجھے فن کے لیجنڈ اداکار اور گلوکار کہتے تھے کہ آپ کی آواز سے کوئی بیزار نہیں ہوتا اور ایسی شناسائی ہے جو دوسروں کے دلوں میں اتر جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ادنیٰ سا انسان ہوں لیکن مجھے ایسی باتوں سے جذبہ اور روحانی خوشی ملتی ہے کیونکہ یہ باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جن کا اپنا ایک مقام ہے ۔ عاطف اسلم نے کہا کہ کبھی خوفزدہ ہو کر اور ڈر کر محنت نہ کریں بلکہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں اور آپ یقینا کامیابی ملے گی ۔ انسان اپنی زندگی میں ناکامیوں سے بھی سیکھتا ہے اور ناکامی سے سیکھنے سے آپ کے اندر پختگی آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں