فلم' پٹھان

فلم پٹھان کے حذف شدہ مناظر دیکھ کر مداح خوش ہوگئے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ایمیزون پرائم پر ایکسٹینڈیڈ ورژن دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والے فلم پٹھان کے ایکسٹینڈیڈ ورژن میں کچھ ایسے مناظر بھی شامل ہیں جو فلم کی سنیما گھروں میں ریلیز کے دوران حذف کر دیئے گئے تھے۔شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر فلم کا ایکسٹینڈیڈ ورژن دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔یہاں ایک نظر اس حوالے سے مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

یہ بلاک بسٹر فلم 22 مارچ کو یعنی گزشتہ روز ہندی، تامل اور تیلگو سمیت مختلف زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئی ہے۔شاہ رخ خان کی اس فلم سے 4سال بعد بڑی سکرین پر واپسی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔فلم پٹھان جب سے ریلیز ہوئی ہے دنیا بھر میں باکس آفس پر مسلسل شاندار بزنس کر رہی ہے یہاں تک کہ اس فلم کے بزنس کرنے کی رفتار دیگر بڑی فلموں کی ریلیز سے بھی متاثر نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں