بابر علی

فلم بین جدید ٹیکنالوجی سے بنی فلمیں پسند کرتے ہیں ‘ اداکار بابر علی

لاہور(عکس آن لائن) فلم سٹار بابر علی نے کہا ہے کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ اگر ہمیں بین الاقوامی فلم انڈسری کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جانا ہو گا۔

بابر علی نے کہا کہ جس طرح دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے اسی طرح فلمیں پسند کرنیوالے شائقین بھی بدل رہے ہیں اور اب شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستانی فلمیں بھی جدید ٹیکنالوجی کے سہارے بنائی جارہی ہیں جن کو لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں