ثنا

فلم انڈسٹر ی کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ شروع کیا جائے ‘ ثنا

لاہور ( عکس آن لائن) نامور اداکارہ ثناء نے فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ شروع کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ ونچر سے قلیل مدت میں بہترین نتائج حاصل کئے جا چکے ہیں ۔

گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بہت ذہین لوگ موجود ہیں اورحکومت کوانہیں اپنے ساتھ ملا کر فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے منصوبہ شروع کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو موضوع بناتے ہوئے قلمبند کرنا چاہیے جس سے معاشرے کی اصلاح بھی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گلف سمیت دیگر ممالک سے بھی بات کرنی چاہیے اور کامیاب فلموںں کو ان ممالک میں پیش کرنے کے لئے معاہدے ہونے چاہئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں