احسن خان

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت بلا سود قرضے فراہم کرے ‘ احسن خان

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو بلا سود قرضے فراہم کرنے چاہئیںتاکہ فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہوسکے ،حکومت سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچر کرے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو فلم بنانے والوں کو بلاسود قرضے دینے کے ساتھ فلموں کی انشورنس کرنی چاہیے.

جس سے فلمسازو ں میں تحفظ کااحساس پیدا ہوگا اور فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے ۔حکومتی سرمایہ کاری سے نجی شعبہ بھی اس جانب راغب ہوگا جس سے لوگوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ حکومت ان تجاویز کو سنجیدگی سے لے گی اور اس جانب عملی پیشرفت بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں