حماس

فلسطین کے مجاہدوں اور شہیدوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس

مقبوضہ بیت المقدس( عکس آن لائن)حماس موومنٹ نے فلسطین کی آزادی پر فدا ہونیوالے شہید ابو ایھور کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلسطینی کا اعلان ہے کہ فلسطین میں قابضین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ حماس ایسے تمام شہیدوں اور مجاہدوں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے جو مقدس مقامات اور سرزمین فلسطین کے تحفظ لیے اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ابو ایھور کو اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے علاقے حلحول میں شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں کئی فلسطین زخمی بھی ہوئے تھے۔

حماس نے اس شہید ہونے والے ہیرو کے ساتھ زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 27 سالہ ابو ایھور اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ بنے اور انہیں ایک سے زائد گولیاں لگیں ۔ انہیں زخمی ہونے کے بعد بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ابو ایھور کی شہ رگ کے ساتھ معد ے میں پیوست ہونے والی گولیاں جاں لیو ا ثابت ہوئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں