حماس

فلسطینی تنظیم حماس کا اسرائیلی حملے کا جواب، اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ

غزہ (عکس آن لائن)فلسطین کی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے ساحلی شہر عسقلان پر راکٹ حملے کئے ، حملوں میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے اسرائیلی دہشت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساحلی شہرعسقلان پر راکٹوں سے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں اسرائیل کی تیل پائپ لائن اور آئل ریفائنری تباہ ہوگئی،

حماس کے حملوں میں 2 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہے ، حماس کی جانب سے اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے،خیال رہے غزہ کی محصور پٹی میں مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک 10بچوں سمیت 28افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں