امریکا

فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے پرعزم ہیں،امریکی صدر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر7اکتوبر کو حماس کے حملوں کے دوران ایک ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے مزید کہا کہ حماس فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی اور ان کا ملک فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہے۔امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی انتظامیہ دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کی حمایت ترک نہیں کرے گی۔

غزہ کے لوگوں کو پانی، ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے اور یہ کہ معصوم فلسطینیوں کی انسانی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بائیڈن نے خطاب میں کہا کہ کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے لیے فوری فنڈنگ کے لیے کہیں گے۔بائیڈن نے اپنی ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ ان دونوں ممالک کی حمایت کرنا ایک زبردست سرمایہ کاری ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

اس سے امریکی افواج کو نقصان کے راستے سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے ہمیں ایک محفوظ دنیا بنانے میں مدد ملے گی۔ ہمارے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے پرامن اور زیادہ خوشحال ملک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں