ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطینیوں کواسرائیل کے ریاستی جبراور امتیازی سلوک کا سامنا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن (عکس آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی پولیس اور فوج فلسطینیوں کے خلاف شروع کی جانے والی امتیازی جبرمہم کے تحت کئی طرح کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہی ہے۔ ان جرائم میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ، پرامن مظاہرین کے خلاف غیر قانونی طاقت کا استعمال اورقیدیوں کو دوران حراست تشدد اور ان کے خلاف مہلک ہتھکنڈوں کا استعمال شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض پولیس یہودی آباد کاروں کے نسل پرستانہ حملوں میں فلسطینیوں کو بچانے میں ناکام رہی۔ یہودی آباد کار دانستہ طور پر فلسطینیوں پر تشدد کرتے ان پر حملے کرتے ہیں لیکن قابض پولیس نے ان کو روکنے میں مداخلت نہیں کرتی۔ یہودی آباد کار اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کیڈپٹی ڈائریکٹر صالح حجازی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذریعہ جمع کیے گئے شواہد اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے خلاف بے رحمی کے ساتھ اسرائیلی پولیس کے ذریعہ امتیازی سلوک اور ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی تصویر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا یہ فرض ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت کرے ، خواہ وہ یہودی ہوں یا فلسطینی۔ اس کے بجائے اسرائیلی پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں یہودیوں کو تو کچھ نہیں کہا اور فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پرتشدد کارروائیوں اور فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث جن چند ایک اسرائیلیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ان کے ساتھ زیادہ نرمی کا برتاو کیا گیا۔ آرتھوڈوکس یہودی مظاہرے کرتے رہتے ہیں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور فلسطینی احتجاجی مظاہرہ کریں توان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے رپورٹ کی تیاری میں 11 عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے۔ یہ ڈیٹا 9 سے 12 جون کے دوران پیش آنے والے واقعات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کی تیاری میں 45 ایسی ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے جن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی جبر اور امتیازی سلوک کا ثبوت ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں