فصلوں

فصلوں کے بیمہ کا دائرہ کار 18اضلاع تک بڑھا دیا گیا

راولپنڈی (عکس آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب نے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کا دائر ہ کار 18 اضلاع تک بڑھا دیا،ان اضلاع میں ناگہانی وجوہات سے فصلوں کی پیداوار میں کمی کا ازالہ بیمہ (تکافل) کے ذریعے کیا جائے گا،پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر اضلاع تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔زرعی ماہرین نے بتایاکہ بیمہ سکیم کے تحت 5 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے بیمہ کے پریمیم پر100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے25 ایکڑتک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے 50 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں