فصلات کے بیمہ

فصلات کے بیمہ کے لیے صوبہ بھر میں کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری

راولپنڈی (عکس آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے فصلات کے بیمہ کے لیے صوبہ بھر میں کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کررکھی ہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبائی حکومت نے فصل بیمہ (تکافل) پروگرام کے تحت خریف20۔ 2021کیلئے صوبہ پنجاب کے 27 اضلاع میں کپاس اور دھان کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے نقصان کے ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے ملتان، لودھراں،خانیوال،وہاڑی ،ڈی جی خان،مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ، بہاولپور،بہاولنگر اوررحیم یار خان کے اضلاع شامل ہیں۔5 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کیلئے پریمیم پر 100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ کے پریمیم پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔خریف22۔ 2021میں کپاس اور دھان کی فصلات کا بیمہ کرانے والے کاشتکاسروں کو پالیسی سرٹیفکیٹ جاری کردیئے جائیں گے۔

تحصیل کی سطح پر پیداوار میں کمی ، نقصان کی صورت میں اعلان دسمبر 2021 میں کیا جائے گا اور متعلقہ انشورنس کمپنی تمام بیمہ شدہ کاشتکاروں سے جنوری 2022 میں رابطہ کرے گی اور نقصان کا ازالہ کی پابند ہوگی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔پنجاب فصل بیمہ کا اطلاق صرف تحصیل کی سطح پر حاصل ہونے والی پیداوار کے اعداد و شمار پر ہوگا جو کراپ رپورٹنگ سروس محکمہ زراعت جاری کرے گا۔کاشتکار زراعت کے مقامی دفاتر (کراپ رپورٹنگ سروس/ زراعت توسیع) یا http://cropinsurance.punjab.gov.pk پر مفت رجسٹریشن کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں