فرنس آئل کی فروخت

فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 66فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(عکس آن لائن) ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 0.40ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.19ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق اکتوبرمیں ملک میں 0.05ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 74فیصدکم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 0.20ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پی ایس اوکے 0.09ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88فیصدکم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 0.76ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹک پیٹرولیم کے 0.11ملین ٹن اورشیل کے 0.13ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں