نئی کاروں

فرانس میں نئی کاروں کی فروخت میں 88.8 فیصد کمی

پیرس (عکس آن لائن) فرانس میں نئی کاروں کی فروخت میں اپریل کے دوران 88.8 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث کاروباری سرگرمیوں کی بندش ہے۔

فرینچ کار میکرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے باعث اپریل کے دوران ملک میں 21 ہزار نئی کاروں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں سے 17 ہزار کاریں دو بڑی کمپنیوں رینالٹ اور پی ایس اے ساختہ تھیں۔پی ایس اے اور رینالٹ کی فروخت میں بالترتیب 84.3 اور 83.8 فیصد کمی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں