فالسے کے باغبانوں

فالسے کے باغبانوں‘ کاشتکاروں کو کھادوں کا متناسب ومتوازن استعمال کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے فالسے کے باغبانوں‘ کاشتکاروں کو فوری کھادوں کا متناسب ومتوازن استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فالسے کی بہترین پیداوار اوراچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان فالسے کے پودوں کی شاخ تراشی بھی فوری شروع کردیں اور شاخ تراشی کے بعد گوبرکی کم ازکم 10کلوگرام گلی سڑی کھادبھی فی پودا ضرورڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی نئی پھوٹ شروع ہوتے وقت پونے کلویوریاکھاد‘ایک پاؤ ڈی اے پی‘ آدھاکلوگرام ایس او پی کھاد فی پوداڈالنی اشدضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغبا ن پودوں پرنئی پھوٹ شروع ہونے پر آبپاشی کا عمل بھی شروع کردیں تاہم جب پودوں پر پھول آوری شروع ہو اس وقت پودے کوکم پانی لگایا جائے تاکہ فالسے کی فصل کی شانداربڑھوتری ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں