فواد چوہدری

فاشسٹ حکومت سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت الیکش کمیشن کو استعمال کر کے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پورا اسلام آباد اس وقت ایک محصور شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نام نہاد فاشسٹ حکومت الیکش کمیشن کو استعمال کر کے اپوزیشن پر پابندی اور سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس حکومت سے نجات میں پاکستان کی نجات ہے، عوام پنجاب کے بعد اب اسلام آباد کو بھی آزاد کرانے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں