مریم اور نگزیب

فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی ،فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پہ حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہو گی ۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ طاقتور فارن فنڈد فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا اب ملک خوشحال ہوگا ۔ انہوکںنے کہاکہ صرف نااہلی نہیں اب جیل جانا بھی جانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن نہیں کوئی رسیدیں نہیں دیں الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنے نے 2019 کے بعد کوئی تحفہ توشہ خانہ میں ظاہر نہیں کیا ، الیکش کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خان میں تحفہ نہیں صرف پیسے جمع کروائے الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاہک فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں 2019 کے بعد توشہ خانہ میں کوئی تحفہ جمع نہیں کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں