شاہد خاقان

فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، شاہد خاقان عباسی

کراچی(عکس آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گوگل بھی پریشان ہے کہ انتخابی نتائج کیا ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے جلدی حکومت بن جائے گی، وعدہ کیا گیا ہے نیب کوختم کیاجائیگا، حکومت بن رہی ہے امیدکرتے ہیں اس ادارے سے ملک کی جان چھڑائیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ پتا کیا جانا چاہیے، ووٹ کس کو ملا ہے، میں نے الیکشن نہ کرانے کا کبھی نہیں کہا تھا، انوکھی بات ہے کوئی بھی اقتدار میں خود کو لانے کے لائق نہیں سمجھتا، جو کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نہیں لگتاکہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم چھوڑی ہے، رابطہ صرف آزادامیدواروں سے ہو رہا ہے، مجھ سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5برس ہوگئے، اب تک جرم کا پتا نہیں چلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں