شیخ رشید

غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرناچاہتی ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(عکس آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان میں اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہیں، ان طاقتوں کو شکست ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس سے تمام طاقتیں عیاں ہوگئیں ہیں اور قوم کوسب سمجھ ہے کیسے اور کس نے سب کچھ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے کہتا تھا کہ استعفے دے دو، اسمبلی توڑدو، نئے الیکشن کرا وکیونکہ مجھے حالات کا پہلے سے پتہ تھا اسی لیے کہا تھا لیکن میری نہیں سنی گئی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس آخری آپشن استعفوں کا ہے لیکن ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے، ان چوروں اور ڈاکوں کےخلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں