غیرقانونی بھرتیوں

غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس‘شاہد خاقان عباسی نے عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی (عکس آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے،

سابق وزیراعظم کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسروں کی غیرقانونی تقرری کاالزام بے بنیاد ہے ،ٹرائل کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہوں نیب کوگرفتاری سے روکاجائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں