غلام سرور

غلام سرور کیخلاف تحقیقات، محکمہ ریونیو نے تاحال ریکارڈ نیب کے حوالے نہ کیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) نیب کو وفاقی وزیر غلام سرور کے خلاف تحقیقات میں مشکلات کا سامنا، ایک ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ ریونیو راولپنڈی نے ریکارڈ قومی احتساب بیورو کے حوالے نہ کیا۔نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب پنڈی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس کی شکایت کی چھان بین کر رہا ہے۔ نیب نے 22 اپریل کو محکمہ ریونیو پنڈی سے غلام سرور خان کی جائیداد کا ریکارڈ مانگا تھا، غلام سرور خان کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں