رشی سونک

غزہ میں طبی سامان بھجوانے پر رشی سونک کی طرف سے اردن کی تعریف

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اردن کی ان کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے جو اردن نے غزہ میں طبی امدادی سامان بھجوانے کے لیے کی ہیں۔

اس امر کا اظہار برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ بیان اردن کے شاہ عبداللہ کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ عبداللہ امریکہ کے دورے کے بعد برطانیہ پہنچے جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے سرکاری ٹی وی سے ایک ویڈیو بھیی نشر کی گئی ہے جس میں شاہ ایک اردنی طیارے پر سوار ہیں اور فضا سے غزہ میں طبی سامان گرا نے کی اردن کوشش میں شامل ہیں۔ اردن کی طرف سے یہ سامان غزہ میں کام کرنے والے اردنی فیلڈ ہسپتال کے لیے پھینکا گیا تھا۔

ملاقات کے دوران رشی سونک نے اردن کی اس نئے انداز کی کوشش کے ذریعے غزہ میں زندگی بچانے والی ادویات پہنچانے کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے قبل رشی سونک نے نیتن یاہو کو فون کر کے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کرم شالوم راہداری کھولنے کے لیے بھی کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں