اقوام متحدہ

غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے بتایا ہے کہ غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں صرف 15 بیکریاں کام کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 6 بیکریز جنوبی غزہ کے رفح میں اور9 وسطی غزہ کے دیر البلاح میں ہیں، شمالی غزہ میں بیکریاں نہیں ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں