یوآو گیلنٹ

غزہ جنگ کا تیسرا مرحلہ زیادہ طویل ہوگا،اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر جنگ کے تیسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، جس میں شدید فوجی کارروائیوں کی سطح میں کمی اور خصوصی کارروائیوں کی طرف پیش قدمی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

یہ پچھلے دو مرحلوں کے مقابلے طویل مرحلہ ہوگا۔گیلنٹ نے امریکی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل کے سخت حملوں کی وجہ اس خطرے کی شدت ہے جس کا اسرائیل کو سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقصد نہ صرف ایران کی حمایت یافتہ حماس کو تباہ کرنا ہیبلکہ دیگر ممکنہ دشمنوں، تہران کے اتحادیوں بشمول حزب اللہ کو روکنے کے لیے بڑی طاقت کے ساتھ کارروائی کرنا ہے۔

گیلنٹ نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کے لیے دفاع کا تصور جنگ اور 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی نقطہ نظر یہ ہے کہ ہم ایک محور سے لڑ رہے ہیں، کسی ایک دشمن سے نہیں۔ ایران اسرائیل کے گرد ایک فوجی طاقت بنا رہا ہے تاکہ اسے ہمارے خلاف استعمال کیا جا سکے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے، غزہ پر اس کا کنٹرول ختم کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے اپنے مقاصد کو ترک نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں