حافظ حمد اللہ

غریب غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے، حافظ حمد اللہ کا گورنر سندھ کی طرف سے کتے کو گاڑی پر سیر کرانے پررد عمل

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللہ نے گورنر سندھ کی طرف سے کتے کو گاڑی پر سیر کرانے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لوگ بھوک افلاس اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، غریب غربت کی وجہ سے خودکشی کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ والدین غربت سے اپنے بچوں کو مار دیتے یا نہر میں پھینک دیتے ہے، مگر سندھ میں کتا شاہانہ انداز میں پروٹوکول میں سیر کر رہا ہے ،نااہل حکمرانوں کو انسانوں سے نہیں کتوں سے پیار ہے، ملک میں،،مشھور مزاحیہ اداکار ،چارلی چیپلن، اور انکی ٹیم کی حکومت ہے۔

جوکہ مسخرے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ واہ یہ تبدیلی،واہ یہ ہے نیاپاکستان،واہ یہ ہے ایک پاکستان،یہ ہے تبدیلی جسکا قوم کے ساتھ وعدہ کیاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ آپ نے تو ،،مدینے،،کی ریاست قائم کرنے کاوعدہ کیا تھا؟،لوگ غربت مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت کیوجہ سے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں