وزیراعظم

غریب طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ،معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے غریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سے بچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔پنجاب میں ماہانہ 100یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ماہانہ 100یونٹس تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں