آغاز

غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، نیتن یاھو

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) قابض صہیونی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غرب اردن کے اسرائیلی سے الحاق کے اعلان پرعمل درآمد یکم جولائی سے شروع ہوگا اور مرحلہ وار اس اعلان پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریزرو فوج کے افسران کے ایک وفد سے ملاقات میں نیتن یاھو نے کہا کہ وہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے غرب اردن کے الحاق کے اعلان پر مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکا بھی غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے مرحلہ وار پروگرام کوآگے بڑھانے کا حامی ہے۔

ریزرو فوج کے افسران سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے حوالے امریکا کا موقف ہے کہ اسرائیلی حکومت کے تمام ارکان اس سے متفق ہوں۔

ا نہوں نے کہا کہ غرب اردن کا یک بار گی الحاق ممکن نہیں۔ ہمیں یہ کام مرحلہ وار کرنا ہوگا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں