صبا قمر

غربت کیا ہوتی ہے اس درد کو میں اچھی طرح سمجھتی ہوں’ صبا قمر

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ جب یہ سیاستدانوں کے منہ سے یہ الفاظ سنتی ہوں کہ اس سال اتنے کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے تو دل بہت دکھی ہوتا ہے ، غربت کیا ہوتی ہے اس درد کو میں اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا خود بھی غریب گھرانے سے تعلق تھا اور میرے خاندان نے جس طرح غربت کے ایام گزارے ہیں انہیں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ،

آج میرے پاس خدا کی ذات کا دیا ہوا سب کچھ ہے مگر میں کبھی اپنے ماضی کو فراموش نہیں کر سکی اور نہ کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ آج غریب کے لئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے اور ایسا لگتا ہے ملک کے غریب عوام حکومتوں کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں