غذائی اجناس

غذائی اجناس کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 26.8 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی درآمدات میں 26.8 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی دو مہینوں میں غذائی اجناس کی درآمدات 697 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 952.7ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح جولائی اگست 2018ء کے مقابلہ میں جولائی اگست 2019ء کے دوران غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں 255.7 ملین ڈالر یعنی 26.8 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں