فیاض الحسن چوہان

عیدالاضحٰی اورمحرم الحرام میں پنجاب میں کوروناکیسز بڑھ سکتے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(عکس آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات

کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے

سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈاون کے نہایت

مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو

سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیلڈ اسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے

کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا، فیلڈ اسپتال صرف احتیاطی طور

پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں