تر جمان پنجاب حکومت

عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے، عمران خان کی حکومت اداروں کو مضبوط بنانے اور ملک وقوم کو خوشحال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے، تمام وسائل عام آدمی کی بھلائی اور اسکو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عام آدمی کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم قومی امنگوں کے عین مطابق اپنا کرتے رہیں گے۔انہو ں نے کہاکہ بزدار حکومت نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے احسن قدم اٹھائیں ہیں اپوزیشن جماعتیں بھی تنقید برائے تنقید کی بجائے دکھی انسا نیت کی خد مت کیلئے حکومت کا سا تھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں