جام کمال خان

عوام کو بنیادی سہولیات اور بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ (عکس آن لائن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان آواران پہنچنے پرانہیں ڈی سی کمپلیکس میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،وزیراعلی کو ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران کی ترقیاتی منصوبوں،امن وامان، صحت اورتعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے بعدوزیراعلی نے اسپورٹس کمپلیکس،بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایل پی جی پلانٹ کا بھی دورہ کیااورایل پی جی پلانٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے گھروں کی تعمیر کے لیے زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات اور بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں اور جنوبی بلوچستان ترقیاتی پروگرام کے تحت آواران سمیت دیگراضلاع کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں